16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:10
جامشورو گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ ون اور ٹو میں فنی خرابی، کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
جیو نیوز - کراچی…جامشورو گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ ون اور ٹو میں فنی خرابی کے باعث حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے، حیسکوذرائع کے مطابق جامشوروگرڈاسٹیشن میں ہونے والی فنی خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب گرڈاسٹیشن میں خرابی کے باعث اندرون سندھ میں 7 اضلاع کے 27 گرڈ اسٹیشنز تاحال بند پڑے ہیں، متاثرہ شہروں میں میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار،عمرکوٹ ،مٹیاری، سکرنڈ، کْنری اور چھاچھرو کے علاوہ کئی شہر شامل ہیں، اتوار کی شام ساڑھے 7 بجے سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔