تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:18

حب:20نیٹو آئل ٹینکرزمیں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

جیو نیوز - حب…افغانستان میں نیٹوفورسز کیلیے تیل لے جانے والے ٹینکرز پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں نیٹو کے 20 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی،تاحال دو آئل ٹینکرز میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ سے خاتون اور ایک ڈرائیور جھلس گیا۔نیٹو کے آئل ٹینکرز کراچی سے براستہ حب افغانستان جارہے تھے۔ ٹینکرز کے ڈرائیوروں نے کھانا کھانے کیلیے آر سی ڈی ہائی وے پر بھوانی کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر ٹینکر کھڑے کیے اس دوران 8 موٹر سائیکلوں پرسوارمسلح ملزمان نے نیٹو کے آئل ٹینکرز پر فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کردیا،حملے سے آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کھڑے نیٹو کے تمام20آئل ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ سے ایک خاتون اور ڈرائیور بری طرح جھلس گئے۔ آئل ٹینکرز سے بہنے والے تیل کے باعث آگ نے آر سی ڈی ہائی وے کے ایک کلومیٹر حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ اورکراچی کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت تین گھنٹے تک معطل رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.