16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:18
ایف آر کوہاٹ میں جرگے کے حکم پر 3 خواتین قتل
جیو نیوز - کوہاٹ …ایف آر کوہاٹ میں شادی شدہ خاتون کے گھر سے بھاگنے پر جرگہ ہوا۔جرگے کے حکم پر گھر سے بھاگنے والی خاتون سمیت تین خواتین کو قتل کردیا گیاذرائع کے مطابق ایف آر کوہاٹ کے علاقے جواکی کی رہائشی خاتون کراچی میں رہائش پزیر تھی جہاں سے وہ مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ سوات فرار ہوگئی۔خاتون کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔خاتون کے اغوا کا مقدمہ کراچی میں درج کرایا گیا تھا۔جس کے بعد سوات پولیس نے اسے بازیاب کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایف آر جواکی میں جرگہ ہوا جس میں گھر سے بھاگنے والی خاتون، اور گھر سے بھاگنے میں معاونت کے الزام میں اسکی ممانی اور کزن کو قتل کردیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جرگے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔