تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:6

کراچی:پیرآباد میں پولیس آپریشن،27 افراد حراست میں

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس آپریشن کے دوران 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،لیاری میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گینگ وار کے ملزمان3 موٹر سائیکلیں چھوڑکرفرارہوگئے۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے رپیڈ رسپارنس فورس کے ہمراہ ٹارگٹیڈ آپریشن کیا،جس میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول بھی ملے ہیں۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،لیکن ملزم کے ساتھی اسے لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے5 رپیٹر اور 75 کارتوس تحویل میں لے لئے۔لیاری ہی کے علاقے نیازی چوک کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان 3 موٹر سائکلیں چھوڑ کر فرارہوگئے،ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے شکیل پٹھان گروپ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.