تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:56

لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ نہ بتائی گئی تو عدالت خود تاریخ کا تعین کر سکتی ہے ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں منظور کیے گئے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کے بل کوہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ، درخواستوں کی سماعت کے دوران پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی انتخابات انتہائی ضروری ہیں ،ان کا انعقاد جلد ہونا چاہیئے ،چیف جسٹس نے کہا کہ اگربلدیاتی انتخابات کی تاریخ نہ بتائی گئی تو عدالت خود تاریخ کا تعین کر سکتی ہے،عدالت نے حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.