تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:12

کوٹری میں لگایا گیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لیک ہوگیا

جیو نیوز - کوٹری…کوٹری میں صنعتوں کے آلودہ پانی کو صاف کرنے والا کروڑوں روپے کاٹریٹمنٹ پلانٹ پہلے ہی دن ناکام ہوگیا۔ناقص میٹریل کی وجہ سے پلانٹ سے پانی رسنا شروع ہوگیاحکومتِ سندھ کی جانب سے کوٹری میں تعمیر کیا جانے والے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کے بعد صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب پہلے ہی دن ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے یہ پلانٹ لیک ہو نے لگا۔ حکومتِ نے کارخانوں کے زہریلے پانی کوصاف کرنے کے لئے 96 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا تھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ صنعتی اداروں سے خارج ہونے والے زہریلا پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد کے بی فیڈر نہر میں چھوڑا جائے۔ دوروز قبل پلانٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعداس کے ٹینکوں میں گندا پانی بھرا گیا، تو تمام ٹینکوں اور پائپ لائینوں سے لیکیج شروع ہو گئی۔ جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر اسے بند کر دیا گیا اور صنعتی اداروں کے زہریلے پانی کو3 فٹ کے پائپ کے ذریعے براہِ راست نہر میں ڈالا جا رہا ہے۔ جہاں سے یہی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر جھیل میں شامل ہو رہا ہے۔ لیکیج کی اطلاع ملنے پر مرمت کے لئے مختلف ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں اور مرمت کا کام شروع کردیاگیاہے۔ کینجھر جھیل کے مسلسل آلودہ پانی پربہت سی غیر سرکاری تنظیمیں آوازبھی اٹھاتی رہی ہیں۔اسی سلسلے میں جب پاکستان ریلیف فاوٴنڈیشن کے چیرمین اورسابق ایڈوائزربرائے ریلیف حلیم عادل شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے پرپہنچے توسخت تیشویش کا اظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.