16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج صبح بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج ختم ہو جائے گا۔آج صبح جب بادل گن گرج کے ساتھ برسے تو دفاتر اور سکول جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سکول ،دفاتر اور ذاتی گاڑیوں کے بغیر منزل پر پہنچنے والے طلباء اور ملازم بیگھے لباس کے ساتھ سکول اور دفاتر تاخیر سے پہنچے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔بارش کی یہ بوندھیں سیالکوٹ، فیصل آباد،جہلم، گوجرانوالہ، بھکر، منڈی بہاوالدین،سمیت ہنزہ،دیر، قلات، اور بالاکوٹ میں بھی ٹپکیں۔جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔