تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:33

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناصر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ اورنگی ٹاوٴن زیڈ ایم سی آفس کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر محمد اقبال کو قتل کردیا، مقتول سٹی گورنمنٹ کا تھا ، جبکہ اورنگی ٹاوٴن 13 نمبر میں بھی ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ محمد بخش کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا بیٹا کاشف زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.