تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:49

سانحہ چلاس:گوجرانوالہ کے مدرسے کے 2 طلباء ملزمان کے ساتھی نکلے

جیو نیوز - گوجرانولہ…چلاس میں ایس ایس پی اور پاک فوج کے افسران کو قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ کے مدرسے سے حراست میں لیے گئے 21طلباء میں سے دوملزمان کے ساتھی نکلے۔ دونوں وقوعے کے وقت افسران کی نقل وحرکت بذریعہ فون بتاتے رہے۔ گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں سابق رکن قومی اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے سے حراست میں لیے گئے 21طلباء میں سے دو طلباء دلبر خان بن لشکر اور عطاء الرحمان بن رضوان کی گرفتار ملزمان نے نشاندہی کر دی۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق ان کا تعلق دیامیرچلاس سے ہے اور ان کے مرکزی ملزمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے بھی تھے، وقوعے کے وقت یہ افسران کی نقل وحرکت کے بارے میں بھی بتاتے رہے۔ تحقیقاتی ادراوں نے مدرسے سے حراست میں لیے گئے دیگر افراد کو چھوڑ دیا جبکہ دلبر خان اور عطاء الرحمان کو لے کر چلاس روانہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.