تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:41

میانوالی:میجرجنرل ثناء اللہ نیازی کی نمازجنازہ اداکردی گئی

جیو نیوز - میانوالی…اپردیر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے میجرجنرل ثناء اللہ نیازی کی نمازجنازہ آبائی علاقے میانوالی میں اداکردی گئی۔میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کے لئے اعلیٰ فوجی حکام ،معززین شہراوررشتہ داروں کی بڑی تعدادمیانوالی پہنچی۔ اس سے پہلے گذشتہ شب شہید میجر جنرل کی نمازجنازہ چکلالہ گریژن میں اداکی گئی تھی۔ شہید میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپردیرمیں پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کے جائزے کے بعد واپس آرہے تھے۔ان کا شمار پاکستان کے انتہائی دلیراورقابل افسران میں ہوتا تھا۔ میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی فروری 2013 میں جی او سی سوات تعینات ہوئے تھے۔وہ ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلیے مورچوں پر دورے کیا کرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.