16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:57
بچی زیادتی کیس ، فوٹیج سے ملتے جلتے 2افراد سے پوچھ گچھ
جیو نیوز - لاہور…پولیس نے بچی زیادتی کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملتے جلتے 2افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق بچی زیادتی کیس میں گزشتہ روز جاری کی جانیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملتے جلتے 2افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص بچی کو گنگارام اسپتال لاتا ہے اس کی مشابہت والے 2 افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، ایک مشتبہ شخص کا نام ظفر ہے جو مغلپورہ کا رہنے والا ہے۔