16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:13
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری،35 ملزمان زیر حراست
جیو نیوز - کراچی…رینجرز کی جانب سے لیاری میں ارشد پپو قتل کیس میں نامزد ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، دیگر کارروائیوں میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہیپولیس اور رینجرز نے کراچی میں 7 مختلف مقامات پر کارراوئی کرتے ہوئے، 35 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے گھر گھر تلاشی لی اور لیاری جنرل اسپتال میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن ارشد پپو قتل کیس میں نامزد ملزمان، لیاری گینگ وار اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رینجرز کی جانب سے تاحال کسی کو حراست میں لینے کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے الاآصف اسکوائر سے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پستول، ایک ریپیٹراور منشیات برآمد کرلیں۔اسٹیل ٹاوٴن کے قریب نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلے کے بعد اسٹیل مل کے ملازمین اور مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیر ناصر آفتاب کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن پیرا?باد میں پولیس نے رپیڈ رسپانس فورس کے ہمراہ آپریشن میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے۔بغدادی میں بھی ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھی اسے لیکر فرار ہوگئے،کارروائی کے دوران پولیس نے ایک بوری میں بند 5 رپیٹر اور 75 کارتوس تحویل میں لے لئے۔ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کے مطابق نیازی چوک کے قریب ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ملزمان تین موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرارہوگئے۔