تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:18

مظفر گڑھ: لانس نائیک عرفان ستارکی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

جیو نیوز - مظفر گڑھ…اپر دیر میں اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک عرفان ستار کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپردخاک کردیاگیاہے۔شہید لانس نائیک عرفان ستارکی نمازجنازہ آبائی علاقے تحصیل محمودکوٹ میں اداکی گئی ،جس کے بعد انہیں فوجی سلامی کے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف، صدر پاکستان اورکورکمانڈرکی جانب سے قبرپرپھول چڑھائے گئے۔ شہید لانس نائیک عرفان ستار38بلوچ رجمنٹ میں گذشتہ دس سال سے لانس نائیک تھے۔ گذشتہ چارسال سے اپر دیر میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔عرفان ستارنے بیوہ ،،ایک بیٹا اورایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔اس موقع پر شہید کے والد پاک فوج کے ریٹائرڈ حوالدار عبدالستارکا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ملک کی خاطر جان دیکرشہادت پانے والے عرفان ستارپرپورے گاوٴں کوفخرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.