16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:50
پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کیس میں ناقص تفتیش کی،بابر اعوان
جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کیس میں ناقص تفتیش کی، ملزم گرفتار ہو یا نہ ہو، پولیس کوچالان عدالت پیش کرنا چاہیے تھا،تاکہ عدالتی کارروائی شروع ہو سکتی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں پولیس کوبَروقت چالان پیش کرناچاہیے تھا،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ملز م کا فرانزک اسکیچ بھی بنوایاجاناچاہیے تھا۔ بابر اعوان نے چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں کے قیام کی ضرورت پرزور دیا،تاکہ اس طرح کے کیسز کو احسن انداز میں ڈیل کیا جاسکے۔