تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

ضلعی عدالتوں میں موجود مافیا کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتی، جسٹس مشیر عالم

جیو نیوز - کراچی…جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہائی کورٹ میں نادرا کا شناختی سیکشن قائم کیا جس سے چند وکلاء پریشان ہیں۔فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیاکہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں بہت بڑی مافیا ہے جو نہیں چاہتی کہ کرپشن کا خاتمہ ہو،کراچی بار نے مجھے نوٹس بھیجا کہ ہمارے کام نہیں کرو گے تو قانون چارہ جوئی کریں گے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کرنے والے چند وکلاء ہم سے آزادی کا ثمر چاہتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم ایسے وکلاء کو جدوجہد کا ثمر نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چند وکلاء سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں انکے معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.