تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

لاہور ہائیکورٹ وکلاء کا کم سن بچی سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور …لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلاء نے کم سن بچی سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اور مطالبہ کیاکہ پارلیمنٹ زیادتی کی سزا کے حوالے سے قانون سازی کرے۔وکلاء کم سن بچی سے زیادتی کے واقعے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے،جہاں انہوں نے اس بہیمانہ فعل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وکلاء نے مطالبہ کیاکہ کم سن بچی سے زیادتی کے ملزموں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ظالمانہ واقعات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اورلاہور سمیت دیگرمقامات پر بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.