تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

پشاور میں پندرہ ہزار سے زیادہ بچوں کوا سکولوں میں داخل کردیا گیا

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکولوں میں اندراج کی مہم جاری ہے۔ ضلع پشاور میں پندرہ ہزار سے زیادہ بچوں کوا سکولوں میں داخل کردیا گیا۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکے اعداد وشمار کے مطابق داخلہ مہم کے دوران ضلع پشاور میں ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ طلبہ کا اسکولوں میں اندراج ہوا ہے۔ داخلہ لینے والوں میں اکثریت لڑکوں کی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں واک کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے تاکہ والدین میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاسکے۔ محکمہ تعلیم کو توقع ہے کہ مہم میں لاکھوں بچوں کا اندراج ہوگا۔ تعلیمی مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.