16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:58
عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں کسی پر شک نہیں، والد کا بیان
جیو نیوز - کراچی…ڈاکٹر عمران فاروق کے والد فاروق احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کہا تھا کہ انھیں عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں الطاف حسین سمیت کسی پر شک نہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ جب وہ لندن گئے تھے تو خود لندن پولیس نے اُن سے پوچھا تھاکہ کیا انہیں کسی پر شک ہے جس پرمیں کہا تھاکہ مجھے کسی پرکوئی شک نہیں۔