تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:3

کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

جیو نیوز - اسلام آباد…کراچی میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا،آصف حسنین کا کہنا ہے کہ موجودہ آپریشن بھی ماضی کی طرح ایم کیو ایم کے خلاف ہی کیا جارہا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ اسلحہ کراچی کے 85 فیصد علاقوں میں نہیں بلکہ 15 فیصد علاقوں میں ہے اور وہاں سیکیورٹی ادارے جانے سے گھبراتے ہیں، آصف حسنین نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا بند اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے قبضہ مافیا ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوری روکی جائے، پتہ لگانا ہوگا کہ حکومتی کوششوں کو کون سبوتاژکر رہا ہے۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.