تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:51

تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی نہیں لاسکتی، فضل الرحمان

جیو نیوز - ڈی آئی خان…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی نہیں لاسکتی۔ کیونکہ تبدیلی کے لئے کردار اور عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی خیسور اور کاٹ گڑھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دھوکا نہیں بلکہ مشکلات کو دور کرنے کا طریقہ ہے۔بڑے بڑے جلسوں سے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے۔ جلسے صرف ماحول بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ ،سنی اور دیو بندی کے نام پر دنیا میں آگ بھڑکائی جارہی ہے۔ امن کے جذبے سے ملک کو خوشحال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.