16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:11
کوٹری: آلودہ پانی کو صاف بنانے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ پانی رِسنا شروع
جیو نیوز - کوٹری …کوٹری میں صنعتوں کے آلودہ پانی کو صاف بنانے کے لئے کروڑوں روپے کاٹریٹمنٹ پلانٹ پہلے ہی دن ناکام،ناقص میٹریل کے باعث پانی رِسنا شروع ہوگیا۔حکومت سندھ کی جانب سے کوٹری میں تعمیر کیا جانے والاواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل ہوئی تو صورتحال اس وقت نہایت خراب ہوگئی جب پہلے ہی دن ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث یہ پلانٹ لیک ہو نے لگا۔ حکومت سندھ کی جانب سے صنعتی کارخانوں کے زہریلے پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کرنے کے لئے 96 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔جس کا مقصدصنعتی اداروں سے خارج ہونے والا زہریلا ، فضلہ ، ٹریٹمنٹ کے بعد کے بی فیڈر نہر میں چھوڑا جائے۔ دوروز قبل تعمیر مکمل ہونے کے بعداس کے ٹینکوں میں گندا پانی بھرا گیا، تو تمام ٹینکوں اور پائپ لائینوں سے لیکیج شروع ہو گئی۔جس کے نتیجے میں فوری طور پر اسے بند کر دیا گیا۔ اور صنعتی اداروں کے زہریلے پانی کو3 فٹ کے پائپ کے ذریعے براہِ راست نہر میں ڈالا جا رہا ہے۔ جہاں سے یہی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر جھیل میں شامل ہو رہا ہے۔ لیکیج کی اطلاع ملنے پر مرمت کے لئے مختلف ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔اوراس کی مرمت کا کام شروع کردیاگیاہے۔کینجھر جھیل کے مسلسل آلودہ پانی پربہت سی غیر سرکاری تنظیمیں آوازبھی اٹھاتی رہی ہیں۔اسی سلسلے میں جب پاکستان ریلیف فاوٴنڈیشن کے چیئرمین اورسابق ایڈوائزربرائے ریلیف حلیم عادل شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے پرپہنچے۔توسخت تشویش کا اظہارکیا۔