تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:44

نو شہرہ، لکی مروت میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونیکی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں نو شہرہ اور لکی مروت میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے پر تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔این اے 5 نوشہرہ اور این اے 27 لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کی تحقیقات کیلئے متعلقہ ڈی آر اوز کی سربراہی میں دو الگ الگ کمیٹیز قائم کی گئی تھیں،کمیٹیز کی رپورٹ میں کہا تھا کہ ان حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکینے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور اگر یہاں دوبارہ انتخابات کرائے گئے تو بھی خواتین ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں نکلیں گی اور یہ بیکار مشق ثابت ہوگی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ دوبارہ انتخابات سے متعلق عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.