16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:44
کراچی: ہم کرپشن کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملا سکتے، جسٹس مشیر عالم
جیو نیوز - کراچی … چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملا سکتے اور ہائی کورٹ سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے، اب ہم ضلعی عدالتوں کا رخ کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے ملیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں سے حلف لے لیا۔ صدر ملیر بار محمد اشرف سموں صدر اور دیگر عہدے داروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے ملیر کورٹ میں نادر کے تصدیقی شناختی سیل کا بھی افتتاح کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کرپشن نے اس معاشرے کو ناسور کی طرح اپنی لپٹ میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور کرپشن کو روزگار سمجھنے والے اس کا قلع قمع نہیں چاہتے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ خالی عدالتوں کو بھرنے کا مقصد لوگوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے، پراپرٹی رجسٹرارز، نوٹری پبلک لوگوں کو انصاف مہیا نہیں کررہے بلکہ لوٹ رہے ہیں۔