16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:44
خورشید شاہ کا آرمی چیف سے رابطہ، فوجی افسروں کی شہادت پر تعزیت
جیو نیوز - لندن …قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے لند ن سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلے فون کیا اور اپر دیر واقعے میں افسران کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔قائد حزب اختلاف نے آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔