تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:0

فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے ہر ممکن اقدامات کریں گے،صدر

جیو نیوز - اسلام آباد…صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار فاٹا میں امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ا جلاس میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا محمد شہزاد ارباب نے فاٹا میں امن وامان ، ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں،ملازمتوں کے مواقعوں اور مختلف اصلاحات پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت فاٹا کی سماجی،معاشی اور سیاسی ترقی کیلئے پر عزم ہے اور فاٹا کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.