16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:0
خیبر پختونخوا :فراڈ اور کرپشن کاالزام ، تین مجرموں کو قیدو جرمانے کی سزا
جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا کی احتساب عدالت نے دھوکہ دہی اور کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار تین مجرموں کو قیدو جرمانے کی سزا سنادی۔ملزموں کو احتساب عدالت کے جج ولایت شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دھوکہ دہی اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تینوں افرادکو قیدو جرمانے کی سزا سنادی سزا پانے والوں میں خاتون صبا زمان کو بارہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ فیصل ندیم کو دس سال قید تین کروڑ جرمانہ جبکہ ثمین جان کو پانچ سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔