16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:4
گوجرانوالہ: معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش دادی نے ناکام بنا دی
جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں 4 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش دادی نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنا دی، دادی نے ملزم کو دبوچ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ دھلے میں بیٹھ کر داستان سنانے والی یہ معصومبچی نے بتایا کہ وہ گلی میں کھیل رہی تھی ایک لڑکا اسکے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یہ لو ٹافیاں اور تمھارے ابو بلوا رہے ہیں جس پر میں اسکے ساتھ چل پڑی وہ مجھے ایک ویرانی حویلی میں لے گیا جہاں اس نے میرے ساتھ زبردستی کرنا شروع کر دی میں رورہی تھی میری آواز سن کر دادی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے اسکو پکڑ لیا بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کی دادی بروقت نہ پہنچتی تو ناجانے کیا ہوجاتا دوسری طرف حراست میں لیے گئے ملزم وسیم کا کہنا ہے کہ وہ بچی کو زیادتی کی نیت سے لیکر آیا تھا۔ تھانہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی۔