16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:20
کراچی : ایف بی ایریا میں فیکٹری میں گیس سلنڈردھماکا، دو افراد معمولی زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریابلاک21میں فیکٹری میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔ دھکامے کے باعث 2افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔