16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:36
کراچی : چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر دو نئے پل تعمیر کئے جائیں گے
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے شہریوں کے لئے خوش خبری یہ ہے ٹریفک کے دباوٴپر قابو پانے کے لئے آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر ایک ارب روپے کی لاگت سے دو نئے پل تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 24 ایمبولنسیں بلدیہ عظمی کراچی کو دے کر ریسکیو 1122 کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں ہونے والی تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سید اویس مظفر نے دونوں پلوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے نردیک 53 کروڑ روپے کی لاگت سے شہید بے نظیر بھٹو فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ جبکہ شارع فیصل پر کینٹ اسٹیشن سے صدر جانے والے سگنل پر 45 کروڑ سے زائد لاگت سے نصرت بھٹو فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے دونوں منصوبے مقررہ مدت آٹھ ماہ کے بجائے چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے 20 ملین روپے مالیت کی24ریسکیو ایمبولینسیز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے کر کے سندھ حکومت کی طرف سے ریسکیو -1122 کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔