تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:57

لاہورمال روڈ پر کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم 2ساتھیوں سمیت گرفتار

جیو نیوز - لاہور…لاہور پولیس نے مال روڈ پر ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے خطرناک ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وارکاملزم امین بلیدی 2ساتھیوں سمیت لاہور کے علاقے مال روڈ سے گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان پولیس کو قتل،بھتا،اغوابرائے تاوان سمیت متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی کے باعث ملزمان لاہور فرار ہوگئے تھے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ واربابالاڈلہ گروپ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.