16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:57
گوجرانوالہ: کوٹ لدھامیں مسلح افرادکا مبینہ تشدد، میاں بیوی جاں بحق
جیو نیوز - گوجرانوالہ… گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھامیں مسلح افرادکے مبینہ تشدد سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتول تصورپر لڑکی کو گھر سے بھگانے کا الزام تھا، مسلح افراد میں مبینہ طور پر لڑکی کے رشتہ دار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔