تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:49

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر سے 3اغوا کار گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے خیابان سحر میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 8 سالہ مغوی بچے کو با زیاب کرالیا۔ سی پی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح خفیہ اطلاعات پر اے وی سی سی حکام کے ساتھ خیابان سحر میں کارروائی کر تے ہوئے 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے عمر محمود کو گزشتہ روز اسکول سے واپسی پر ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچے کی رہائی کے بدلے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ سرکاری افسر کا بیٹا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.