تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:30

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ملالہ کوایمبیسیڈرآف کانشنس ایوارڈ دینے کا اعلان

جیو نیوز - ڈبلن…ملالہ یوسف زئی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملالہ کو2013 Award Of Conscience Ambassador دینے کا اعلان کیا ہے۔سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جا رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی کے ساتھ یہ ایوارڈ امریکی گلوکارہ ہیری بیلا فونٹے کو بھی دیا جائیگا۔ ایوارڈ دینے کی باقاعدہ تقریب آج آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہو گی۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.