17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:2
ممبئی حملہ کیس میں جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کا نیا شیڈول جاری
جیو نیوز - نئی دہلی…ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کا نیاشیڈول جاری کر دیا گیا۔ آٹھ رکنی کمیشن 21ستمبر کو بھارت جائے گاذرائع کے مطابق کمیشن نے 11ستمبر کو بھارت جانا تھا مگربھارت میں سالانہ تعطیلات کے باعث دورہ موخر کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان سے 8 رکنی وفدواہگہ کے راستے روانہ ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے ارکان ممبئی حملہ کیس کے گواہان پر جرح کریں گے اور بیانات قلمبند کریں گے۔