تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:46

کرم ایجنسی :چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد، 2 افراد گرفتار

جیو نیوز - کرم ایجنسی…کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے پینتیس گولے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کے مطابق اطلاع ملی کہ لوئر کرم ایجنسی کے راستے سے خطرناک اسلحہ منتقل کیا جارہا ہے جس پر پولیٹکل حکام نے مختلف چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی سخت کردی اور ناکہ بندی کے دورا ن لوئر کی افغان سرحدی چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.