تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:32

وزیراعظم محمدنوازشریف کی انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات

جیو نیوز - انقرہ…وزیراعظم محمدنوازشریف نے انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں سیکیورٹی کی صورت حال اورپاکستانی پولیس فورس کی تربیت کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی ترکی کے وزیرِداخلہ اور پولیس چیف سمیت دیگرسیکیورٹی حکام سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے،ملاقات میں ترکی کی طرزپرپاکستانی پولیس فورس کی تربیت سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی پولیس کو جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کیاجائے گا، اور پاکستانی پولیس اہل کاروں کی ترکی میں تربیت کرائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.