تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

رہائی کے بعد ندیم ہاشمی کی نائن زیروآمد،الطاف حسین کی سالگرہ میں شرکت

جیو نیوز - کراچی…گیارہ ستمبر کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ہونے والے متحدہ قومی مومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی منگل کی شام رہائی کے بعد سیدھے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی 60 ویں سال گرہ میں شرکت کے لیے نائن زیرو پہنچے،اس موقع پر ایم کیوا یم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا ۔واضح رہے کہ انھیں گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گرفتارکر کے انکے خلاف نارتھ ناظم آباد کے حیدری تھانے میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دْہرے قتل کی اس ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سیون اے ٹی اے، قتل کی دفعہ 302 اور اسلحہ چھیننے کی دفعہ 397عائد کی گئی ہے۔ سرکار کی مدعیت میں قائم اس مقدمے میں ندیم ہاشمی کے ساتھی نوشاد کے علاوہ دیگر ملزمان نامعلوم ہیں جنہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.