17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:12
سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرر و تبادلے
جیو نیوز - کراچی …سندھ حکومت ایک مرتبہ پھر ایکشن میں ہے اور اس بار نظر ہے سندھ پولیس پر۔ سندھ حکومت نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ اور تقرریاں کی گئی ہیں ایس پیز، اے ایس پیز، ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز کی۔تبادلوں اور تقرریوں کے اعلامیے کے مطابق عبدالعظیم تنیوکو اے ڈی آئی جی سندھ ریزرو پولیس کراچی ، احمد میر بہرکو ایس پی سندھ ریزرو پولیس بیس 2 قیوم آباد، اختر فاروق کو اے ایس پی فیروز آباد، ساجد عامر کو اے ایس پی کیماڑی، شوکت شاہانی کو ڈی ایس پی منگھوپیر، وحید خان کو ڈی ایس پی سائیٹ، اعجاز الدین کو ڈی ایس پی گلبہار، شاہنواز خان کو ڈی ایس پی کرائم رینج سرکل ساوتھ زون، رانا شعیب کو اے ایس پی ایڈمن ایسٹ زون کراچی، عرفان حیدر کو ایس ایچ اوسرسید ،طارق محمود کو ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں ،اشرف بلوچ کو ایس ایچ او سرجانی ٹاوٴن۔مس ارم اعوان کو اے ایس پی ہیڈ کواٹر زسکھر ، سکندر علی قادری کو ڈی ایس پی روہڑی سکھر ،جمعہ خان پنہور کوڈی ایس پی پنو عاقل ضلع سکھر ،اسد اعجاز کو اے ایس پی قاسم آباد، کامران نواز کو اے ایس پی سٹی شکارپور،ساجد حسین کو اے ایس پی حیدری، لاڑکانہ، امجد حیات کو اے ایس پی سٹی سکھرتعینات کیا گیا ہے۔