تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:12

ممبئی حملہ کیس : گواہوں پر جرح کے لئے نیا شیڈول جاری

جیو نیوز - اسلام آباد…ممبئی حملہ کیس میں گواہوں پر جرح کے لئے جوڈیشل کمیشن کی 21 ستمبر کو بھارت روانگی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیڈول میں بار بار تبدیلی کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کر کے کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے وکلاء کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی 11 ستمبر کو روانگی کا نوٹی فی کیشن جاری کیا گیا مگر روانگی موخر کر دی گئی۔اب21 ستمبر کو بھارت روانگی کی اطلاع دی گئی ہے۔ شیڈول میں بار بار تبدیلی سے زیر سماعت مقدمات متاثر ہوتے ہیں۔دفتر خارجہ کو ہدایت کی جائے کہ جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کے شیڈول سے تحریری طور پر آگاہ کرے۔ درخواست پر کل سماعت ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.