17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:12
کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں کریکر حملے کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس پی اورنگی ٹاوٴن چوہدری اسد کے مطابق اورنگی کی فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم ملزمان ایک مکان پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔