تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:38

لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار قتل

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں اچھرہ پل کے قریب ڈاکووٴں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی جیب سے 72 ہزار روپے ملے ہیں جبکہ پولیس اسے ڈکیتی قتل تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ میں تعینات 40 سالہ کانسٹیبل محمد اسلم ڈاک وصولی کے لئے جارہا تھا کہ اچھرہ پل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا۔ محمد اسلم نے مزاحمت کی تو انھوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول مہالم کلاں گنڈا سنگھ قصور کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.