تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:37

کراچی آباد: سعید آباد میں اے این پی رہنما کے گھر کے قریب بم برآمد

جیو نیوز - کراچی … سعید آباد میں اے این پی کے رہنما کے گھر کے قریب سے بم برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ ایس ایس پی بلدیہ ٹاوٴن شاہ جہاں شاہ کے مطابق سعید آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرزاق بونیری کے گھر کے قریب سے بم ملا ہے، بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیاہے۔ عبدالرزاق بونیری گزشتہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.