تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:53

ارشد پپو کیس : عزیر بلوچ سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جیو نیوز - کراچی … ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ارشد پپو قتل کیس کی مقامی عدالتمیں سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے عزیر بلوچ ، بابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عدالت نے شریک ملزم سابق انسپکٹر یوسف بلوچ کو لیاری جنگل اسپتال سے سول اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کونسا فریکچر ہے جو 3 ماہ میں صحیح نہیں ہورہا۔ عدالت نے یوسف بلوچ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو بھی طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.