18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:9
کراچی کے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز مری سے گرفتار، پولیس
جیو نیوز - مری … مری پولیس نے کراچی کے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مری کے مختلف ہوٹلوں میں چھاپوں کے دوران کراچی کے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹارگٹ کلرز کراچی آپریشن کے ڈر سے بھاگ کر مری میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے تمام گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔