تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:42

ڈاکٹر شکیل آفریدی 24 ستمبرکو خیبرایجنسی کی عدالت میں طلب

جیو نیوز - خیبر ایجنسی … اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کو مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 24 ستمبر کو پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی کیس کی سماعت 24 ستمبر کو پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کی عدالت میں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت سے آگاہ کردیا ہے۔ وکیل سمیع اللہ آفریدی کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت سینٹرل جیل پشاور میں کرنے کیلئے درخواست کی گئی تھی تاہم اس پر غور نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.