تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:27

سبزی منڈی میں بھتہ خوری ، 13ملزموں کامزیدپانچ روزہ ریمانڈ

جیو نیوز - اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار13 افراد کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ خوری سے متعلق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی۔ 13بھتہ خوروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے تمام بھتہ خوروں کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 23ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.