18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:31
کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وارکے2ملزم ہلاک، ایک زخمی،6 گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کر دوران گینگ وارکے2ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ایس ایس پی پولیس فیصل بشیر کے مطابق فائرنگ کاتبادلہ پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وارکے دو کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہو ا۔رینجرزذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 6جرائم پیشہ افرادکو بھی گرفتار کیا گیا ۔