تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:19

کوہاٹ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھرا ٹرک برآمد، 2 افراد گرفتار

جیو نیوز - کوہاٹ … کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک پکڑ کر 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک خیبر ایجنسی سے کوہاٹ کے راستے افغانستان جارہا تھا، کوہاٹ ٹنل کے قریب چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا، ٹرک سے 2 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جارہا ہے، پولیس تھانہ صدر نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.