تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:12

ندیم ہاشمی کو بیگناہ ثابت ہونے پر باعزت رہاکیاگیا،پر ویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب پتہ چلاکہ ندیم ہاشمی بیگناہ ہیں توانھیں باعزت طور پر رہاکردیاگیا، طالبان سے مذاکرات کا عمل رکا نہیں ، یہ آگے بڑھے گا ،، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دی ہے ، انھوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ صحافی برادری کی آواز میں اپنی آواز شامل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ، پاکستان کو پرامن بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے۔ طالبان سے مذاکرات کا عمل رکا نہیں ، یہ آگے بڑھے گا۔ایم کیو ایم کے راہنما ندیم ہاشمی کے بارے میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلاکہ ندیم ہاشمی بیگناہ ہیں توانھیں باعزت طور پر رہاکردیاگیا،ایم کیو ایم کے رہ نما کو پوری تحقیقات کے بعد رہا کیا گیا، کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ترکی کی جانب سے وزیراعظم کو تمغہ جمہوریت ملنے پرپرویز رشید نے کہا کہ پوری قوم کے لئے اعزاز ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.