تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:29

کراچی: وزیر اعلیٰ ہاوٴس سمیت ریڈ زون کے علاقوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

جیو نیوز - کراچی…کرا چی میں امن و امان کی صورتحال کے باعث وزیر اعلیٰ ہاوٴس سمیت ریڈ زون کے علاقوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ لیاری امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کی ہلا کت کے بعد کراچی کے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوس جانے والے تمام راستے کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھا ری نفری بھی وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے اطراف میں خصوصی سکیورٹی پر مامور کر دئیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.